the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
جنگ ویب ڈیسک...معروف برطانوی اخبار ’دی انڈیپینڈنٹ‘ اب صرف ڈیجیٹل فارمیٹ میں ہی دستیاب ہو گا۔ تیس سالہ پرانے اس اخبار کا آخری پرنٹ ورژن جمعہ کو شایع ہوا ہے۔

جرمن ادارے کی رپورٹ کے مطابق اخبار سے وابستہ صحافیوں نے آن لائن تصویر شایع کی ہے جس میں وہ زور زور سے ڈیسک بجا رہے ہیں۔ ایسا روایتی طور پر کسی ساتھی کے دفتر چھوڑنے پر کیا جاتا ہے۔ ’دی انڈیپینڈنٹ‘ کے ملازمین نے ڈیسک بجا کر دراصل تیس برس کے عرصے تک چھپنے والے کاغذی ایڈیشن کو الوداع کہا ہے۔

اخبار نے اپنے آخری اداریے میں لکھا ہے کہ تاریخ اسے ایک ایسے جری



اقدام پر پرکھے گی جس میں اسے نے آن لائن میڈیا کی طرف رخ کر کے دیگر اخبارات کے لیے ایک مثال قائم کی ہے۔

اخبار کے روسی نژاد برطانوی مالک ایوگینی لیبیدیف نے پرنٹ ایڈیشن کو روکنے کا اعلان گزشتہ ماہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ صحافت غیر معمولی حد تک تبدیل ہو چکی ہے، اور اس کے ساتھ اخبار کا تبدیل ہونا بھی ناگزیر ہے۔

واضح رہے کہ اس اخبار کو تین سابقہ صحافیوں نے سن انیس سو چھیاسی میں شایع کرنا شروع کیا تھا۔ رفتہ رفتہ یہ اخبار ترقی کی منزلیں طے کرتا گیا۔اپنے عروج کے وقت اس اخبار کی اشاعت چار لاکھ بیس ہزار تھی، تاہم حالیہ کچھ عرصے میں اس کی اشاعت سمٹ کر چالیس ہزار رہ گئی تھی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.